بواسیر خونی کو مجرب افتخاری نُسخہ! Hemorrhoid Bloody Experienced Iftikhari nuskhah!
یہاں مرض بواسیر کی تہمید باندھنے کی بجائے مختصر الفاظ میں خونی بواسیر کے ازالہ کے لیے ہمارے مطب کا ایک مجرب نُسخہ قارئیں بلاگ افتخارِحکمت کے لیے پیشِ خدمت ہے۔
:تارا میرا
یہ سرسوں کی طرح چھوٹے چھوٹے دانے ہوتے ہیںبلکہ اُسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔
پنسار سٹور یا تیل نکالنے والوں کے ہاں سے عام مل جاتے ہیں۔
یہ تارا میر250 گرام خریدلائیں۔
تنکوں وغیرہ سے صاف کر لیں۔ ہوسکے توکسی گرائنڈر مشین میں ایک دو جھٹکے دے کر دھردھرا ساکر لیں(یہ اختیاری ہے، ضروری نہیں) ۔
خونی بواسیر کے مریض :
ایک چھوٹی چمچ روزانہ ہمراہ پانی کھالیا کریں،تین چار دن بعد ناغہ بھی کرلیا۔
اللہ کے فضل وکرم سے پہلے ہفتہ ہی مرض کنٹرول ہوجائے گا۔
تارامیرا گاہے گاہے کھالیا کریں ،اس کے مزید بھی بہت فوائد ہیں جن کا ذکر الگ سے کیا جائےگا انشاء اللہ
فائدہ ہوتو دعاؤں میں یاد رکھنا اور یہ نُسخہ دوسرے لوگوں کے فائدہ کے لیے شیئر بھی ضرور کردینا۔
حکیم افتخارالحسن رائیونڈی

Comments
Post a Comment