لہسن کا تعارف، غذائی و طبی فوائد ! | Garlic Benefits in Urdu *`lahsun-ke-ghizai-aur-tibbi-fawaid`
(Garlic) لہسن پیاز کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور صدیوں سے دنیا بھر میں بطور غذا، مصالحہ اور دوا استعمال ہوتا چلا آ رہا ہے۔ لہسن کی تیز خوشبو اور منفرد ذائقہ اسے کھانوں کا اہم جزو بناتے ہیں، جبکہ اس کے طبی فوائد نے اسے قدرتی علاج کی دنیا میں بھی ممتاز مقام عطا کیا ہے۔اس مضمون میں ہم لہسن(تھوم) کے متعلق اہم معلومات پیش کررہے ہیں جو لہسن استعمال کرنے والے اکثر لوگ کے علم میں نہیں قارئیں یہ مفید معلوماتی مضمون ضرور پڑھیں بہت کام آئے گا۔ لہسن کا تعارف، غذائی و طبی فوائد لہسن ایک مشہور غذائی اور طبی پودا ہے جس کا سائنسی نام ہے۔ *Allium sativum** قدیم مصری، یونانی، رومی، چینی اور اسلامی طب میں لہسن کو مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یونانی طب میں اسے گرم و خشک مزاج کا حامل قرار دیا گیا ہے۔ لہسن کا غذائی تعارف لہسن غذائیت سے بھرپور قدرتی غذا ہے۔ اس میں درج ذیل اہم اجزاء پائے جاتے ہیں: * C وٹامن * B6 وٹامن * مینگنیز * سیلینیم * فاسفورس * کیلشیم * پوٹاشیم * آئرن * اینٹی آکسیڈنٹس * سلفر مرکبات (خصوصاً ایلیسن ) لہسن م...