بعض افراد نیند میں کیوں بولتے رہتے ہیں Why do some people keep talking in their sleep?
- نیند میں بولناایک عام مسئلہ ہے جسے طبّی زبان میں*سومنلوکی * کہا جاتا ہے۔ یہ عموماً خطرناک نہیں ہوتا، لیکن بعض اوقات کسی اندرونی مسئلے کی طرف اشارہ بھی ہو سکتا ہے۔

- * نیند میں بولنے کی وجوہات*
- ذہنی دباؤ (Stress) دن بھر کی پریشانیاں، ٹینشن اور ذہنی دباؤ نیند کے دوران دماغ کو متحرک رکھتے ہیں، جس سے انسان بولنے لگتا ہے۔
- * بے چینی اور اضطراب *
- *بے چینی (Anxiety )اور خوف کی کیفیت بھی نیند میں بات کرنے کا سبب بنتی ہے۔
- * گہری نیند میں خلل *
- نیند کے مختلف مراحل میں خرابی، خاص طور پر REM نیند میں خلل، اس عادت کو بڑھا دیتا ہے۔
- * نیند کی کمی *
- اگر انسان پوری نیند نہ لے تو دماغ مکمل آرام نہیں کر پاتا، جس سے نیند میں بولنا شروع ہو جاتا ہے۔
- * بخار یا بیماری*
- بعض اوقات تیز بخار یا جسمانی کمزوری کی حالت میں بھی یہ مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔
- * موروثی اثر (Genetics)*
- اگر خاندان میں کسی کو یہ مسئلہ ہو تو دوسروں میں بھی ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
- دیگر نیند کی بیماریاںجیسے:
- * Sleepwalking (نیند میں چلنا)
- * Night terrors (ڈراؤنے خواب)
- کیا یہ خطرناک ہے؟
- عام طور پر نہیں۔ لیکن اگر:
- * بہت زیادہ شور سے بولنا ۔
- * چیخنا یا ڈر جانا۔
- * روزانہ کی بنیاد پر ہونا۔
- تو پھر ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے۔
- * علاج اور احتیاطی تدابیر *
- ذہنی سکون حاصل کریں۔
- نیند میں خراٹے
* سونے سے پہلے موبائل اور ٹینشن سے دور رہیں۔
- * ذکر، تلاوت یا ہلکی کتاب پڑھیں۔
- * مکمل نیند لیں۔
- * روزانہ 6–سے8 گھنٹے نیند لازمی پوری کریں۔
- سونے کا باقاعدہ وقت مقرر کریں۔
- * ایک ہی وقت پر سونا اور جاگنا عادت بنائیں۔
- * چائے، کافی خاص طور پر رات میں کم استعمال کریں
- * کیفین سے پرہیز۔
- * ہلکی ورزش۔
- * روزانہ واک یا ہلکی ورزش نیند بہتر بناتی ہے
- صبح کی سیر کے فوائد
- : دیسی و یونانی مشورے:
- ✔ رات کو نیم گرم دودھ میں شہد ملا کر پینا ۔
- ✔ بادام (5 عدد) بھگو کر کھانا۔
- ✔ سر پر ہلکا تیل (روغنِ بادام یا روغنِ زیتون) لگانا۔
- ✔ سونے سے پہلے پاؤں دھونا (اعصابی سکون کے لیے مفید)۔
- نیند میں بولنا بظاہر ایک معمولی کیفیت محسوس ہوتی ہے، لیکن بعض اوقات یہ جسمانی یا ذہنی دباؤ کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔ بروقت توجہ، متوازن طرزِ زندگی اور ذہنی سکون اختیار کرکے اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اگر یہ عادت شدت اختیار کر جائے تو کسی ماہر معالج سے مشورہ کرنا بہتر رہتا ہے۔ یاد رکھیں، پرسکون نیند ہی صحت مند زندگی کی بنیاد ہے۔
- * خلاصہ*
- نیند میں بولنا عموماً ایک بے ضرر عادت ہے، جو زیادہ تر ذہنی دباؤ اور نیند کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ مناسب نیند، سکون اور سادہ طرزِ زندگی اپنانے سے یہ مسئلہ کافی حد تک ختم ہو سکتا ہے۔
- درختوں کو گلے ملنے کے فوائد
- حکیم افتخارالحسن رائیونڈی
Comments
Post a Comment