پتے کی پتھری کیا ہے؟ (Gallbladder)
پتے کی پتھری ایک عام لیکن تکلیف دہ بیماری ہے جو آج کل غیر متوازن غذا اور غیر صحت مند طرزِ زندگی کی وجہ سے تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ یہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب جگر سے بننے والا ایک خلط صفرا پتہ(گال بلیڈر) میں جمع ہو کر سخت پتھریوں کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔
پتے کی پتھری کیا ہے؟
(Gallbladder)
پتہ(گال بلیڈر) ایک چھوٹا سا عضو ہے جو جگر کے نیچے موجود ہوتا ہے۔ اس کا کام صفرا کو ذخیرہ کرنا اور ضرورت کے وقت ہاضمے میں مدد دینا ہے۔جب صفرا میں کولیسٹرول، بائل سالٹس یا بلیروبن کا توازن خراب ہو جائے تو وہ جم کر پتھری بنا لیتا ہے۔
!پتے کی پتھری کی اہم وجوہات
:غیر صحت مند غذا
* زیادہ چکنائی والی اشیاء
* فاسٹ فوڈ اور تلی ہوئی اشیاء
* میٹھا اور کولیسٹرول سے بھرپور کھانا
موٹاپا
زیادہ وزن والے افراد میں کولیسٹرول بڑھنے سے پتھری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
:پانی کی کمی
کم پانی پینے سے صفرا گاڑھا ہو جاتا ہے۔
! جینیاتی اثرات
اگر خاندان میں کسی کو یہ بیماری ہو تو امکان بڑھ جاتا ہے۔
:خواتین میں زیادہ شرح
حمل، ہارمونز اور مانع حمل ادویات کی وجہ سے خواتین زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔
: غیر متوازن روزمرہ عادات
* دیر سے کھانا
* لمبے وقت تک بھوکا رہنا
* ورزش کی کمی
علامات (Symptoms)
پتے کی پتھری بعض اوقات خاموش رہتی ہے لیکن جب علامات ظاہر ہوں تو یہ ہو سکتی ہیں:
* دائیں پسلی کے نیچے شدید درد
* کھانے کے بعد بھاری پن
* متلی یا قے
* پیٹ میں گیس اور اپھارہ
* درد کا کندھے یا پشت تک جانا
* بخار (اگر انفیکشن ہو جائے)
احتیاطی تدابیر (Prevention)
: صحت مند غذا
* سبزیاں اور پھل زیادہ استعمال کریں
* چکنائی کم کریں
* فاسٹ فوڈ سے پرہیز کریں
پانی کا زیادہ استعمال
روزانہ 8–10 گلاس پانی پینا مفید ہے۔
وزن کو کنٹرول رکھیں
موٹاپا کم کرنے سے خطرہ کم ہوتا ہے۔
موٹاپا کم کرنےوالے دیسی نُسخے اور گھریلوٹوٹکے یہاں ضرور دیکھیں۔
باقاعدہ ورزش
روزانہ 20–30 منٹ چہل قدمی بہت مفید ہے۔
کھانے کا وقفہ درست رکھیں
بہت دیر تک بھوکا نہ رہیں۔
علاج (Treatment)
: ادویاتی علاج
چھوٹی پتھریوں کے لیے ڈاکٹر بعض ادویات دیتے ہیں جو کولیسٹرول کو کم کرتی ہیں، لیکن یہ ہمیشہ مؤثر نہیں ہوتیں۔
جدید طبی علاج (Surgery)
اگر پتھری بڑی ہو یا بار بار درد ہو تو:
Laparoscopic surgery
: لیپروسکوپک سرجری
* سب سے عام اور محفوظ طریقہ
* کم درد
* جلد صحت یابی
: دیسی و غذائی معاون علاج
(یہ صرف معاون ہیں، مکمل علاج نہیں)
* زیتون کا تیل محدود مقدار میں
*منقول ہے کہ زیتوں کا تیل ایک چمچ روزانہ پیناپتے کی پتھری تحلیل کرنکلنے میں معاون ہوتاہے۔
واضح رہے کہ زیتوں کا پینےوالاتیل اصلی
Extra version olive oil
اکسٹرا ورژن زیتون کا تیل ہی بطور معاون علاج استعمال کرنا چاہیئے/
* سبز پتوں والی سبزیاں
* لیموں پانی (اعتدال میں)
* بھاری اور چکنی غذا سے پرہیز
کب فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں؟
اگر درج ذیل علامات ہوں تو دیر نہ کریں:
* شدید اور مسلسل درد
* بخار کے ساتھ درد
* آنکھوں یا جلد کا پیلا ہونا
* قے رک نہ رہی ہو
: خلاصہ
پتے کی پتھری ایک عام مگر نظر انداز کرنے والی بیماری ہے۔ ابتدائی مراحل میں احتیاط، غذا کی بہتری اور طرزِ زندگی کی تبدیلی سے اس سے بچا جا سکتا ہے، لیکن اگر مسئلہ بڑھ جائے تو جدید سرجری بہترین اور محفوظ حل ہے۔
یہ معلومات اچھی لگیں تو دوسروں تک ضرور شیئر کریں اور کمنٹس میں اپنی رائے ضرور دینا۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رکھے۔ آمین
:آپ کی دعاؤں کاطلب گار
حکیم افتخارالحسن رائیونڈی

Comments
Post a Comment