سوشل میڈیاکی پرائیویسی اور سیکیورٹی کے طریقے Social media privacy and security practices

آج کے ڈیجیٹل دور میں سوشل میڈیا ہماری زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے۔وٹس ایپ اورفیس بک  جیسے پلیٹ فارمز جہاں ہمیں دنیا سے جوڑتے ہیں، وہیں اگر احتیاط نہ کی جائے تو ہماری ذاتی معلومات خطرے میں بھی پڑ سکتی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم ان ایپس کو محفوظ طریقے سے استعمال کرنا سیکھیں تاکہ اپنی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

: وٹس ایپ پر پرائیویسی اور سیکیورٹی کے طریقے
Turn on two-step verification
: ٹو اسٹیپ ویریفیکیشن آن کریں
* WhatsApp Settings → Account → Two-step verification
* 6 ہندسوں کاپن کوڈ سیٹ کریں
 اس سے آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہونے سے محفوظ رہتا ہے۔
 Last Seen 
اور
 Profile Photo 
محدود کریں
* Settings → Privacy
* “My Contacts” یا “Nobody”
 منتخب کریں
*غیر متعلقہ افراد سے اپنی معلومات چھپائیں۔
* نامعلوم لنکس سے بچیں
* کسی بھی مشکوک لنک پر کلک نہ کریں
  *یہ ہیکنگ یا فراڈ کا ذریعہ ہو سکتا ہے۔
 Fingerprint Lock 
فنگر پرنٹ لاک استعمال کریں
* Settings → Privacy → Fingerprint Lock
  *آپ کی چیٹس مزید محفوظ رہتی ہیں۔
 Chat Backup 
کو محفوظ رکھیں
* Google Drive یا iCloud
 بیک اپ میں احتیاط کریں
  ✔غیر محفوظ بیک اپ ڈیٹا لیک کر سکتا ہے۔
: فیس بک پر پرائیویسی اور سیکیورٹی کے طریقے
: مضبوط پاس ورڈ استعمال کریں
* پاس ورڈ میں حروف، اعداد اور علامات شامل کریں
  ✔مثلاً!
Yourname@123456
آسان پاس ورڈ ہیک ہونا آسان ہوتا ہے۔
 🔐 Two-Factor Authentication 
آن کریں
* Settings → Security and Login
  *لاگ ان کے وقت اضافی سیکیورٹی ملتی ہے۔
 Friend Requests 
احتیاط سے قبول کریں۔
* صرف جان پہچان والے افراد کو ایڈ کریں
  ✔جعلی اکاؤنٹس سے بچاؤ ہوگا۔
 Privacy Settings 
چیک کریں۔
* Who can see your posts → “Friends” یا “Only Me”
  ✔اپنی پوسٹس کو محدود رکھیں۔
 Location Sharing 
بند رکھیں
* اپنی لوکیشن شیئر کرنے سے گریز کریں تاکہ سیکیورٹی برقرار رہے۔
: اہم احتیاطی تدابیر
* اپنا(اوٹی پی) یا پاس ورڈ کسی سے شیئر نہ کریں
* پبلک WiFi پر حساس معلومات استعمال نہ کریں
* مشکوک پیغامات یا کالز سے ہوشیار رہیں
* وقتاً فوقتاً ترتیبات(سٹینگ) اپڈیٹ کریں
وٹس ایپ اور فیس بک جیسے پلیٹ فارمز ہمیں سہولت فراہم کرتے ہیں، لیکن ان کا محفوظ استعمال ہماری ذمہ داری ہے۔ اگر ہم چند آسان احتیاطی تدابیر اپنا لیں تو نہ صرف اپنی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول بھی قائم کر سکتے ہیں۔
:دعائیہ کلمات
اللہ تعالیٰ ہمیں ہر قسم کے فتنوں اور نقصانات سے محفوظ رکھے، ہماری عزت، جان اور معلومات کی حفاظت فرمائے، اور ہمیں درست فیصلے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
اگر آپ کو یہ معلومات مفید لگی ہو تو اسے اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ ضرور شیئر کریں تاکہ وہ بھی اپنی پرائیویسی محفوظ بنا سکیں۔
 مزید مفید معلومات کے لیے ہمارے بلاگ کو فالو کریں اور اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں!

آپ کی دعاؤں کا طلب گار: حکیم افتخارالحسن رائیونڈی


 

Comments

Popular posts from this blog

کنواری لڑکیاں گھڑ سواری کرتے ہوئے خیال رکھیں Virgin girls should be careful while riding horses.

پھیپھڑوں کی صحت اور بلغم کے اخراج کے قدرتی طریقے Natural ways to improve lung health and clear mucus

اسٹرابری کھانے کا صحیح طریقہ اور احتیاطی تدابیر