پیٹ کی گیس Stomach gas
روزمرہ زندگی میں بہت سے افراد کو پیٹ میں گیس بننے اور اس کے اخراج کے مسئلے کا سامنا رہتا ہے۔ خاص طور پر جب کوئی شخص محفل میں بیٹھا ہو اور اچانک گیس خارج ہو جائے تو یہ نہ صرف جسمانی تکلیف بلکہ شدید شرمندگی کا باعث بھی بنتا ہے۔ یہ ایک عام مگر قابلِ توجہ مسئلہ ہے، جس کا بروقت حل ضروری ہے تاکہ انسان پُراعتماد زندگی گزار سکے۔
پیٹ میں گیس کیوں بنتی ہے؟ (اہم وجوہات)
*غلط غذا کا استعمال
دالیں، چنے، بند گوبھی، اور تلی ہوئی اشیاء زیادہ گیس پیدا کرتی ہیں۔
:جلدی جلدی کھانا
* کھانے کے دوران ہوا بھی معدے میں چلی جاتی ہے جس سے گیس بنتی ہے۔
**بدہضمی
(Indigestion)
* معدہ خوراک کو صحیح طرح ہضم نہ کر سکے تو گیس پیدا ہوتی ہے۔
:کاربونیٹڈ ڈرنکس
Carbonated drinks
سافٹ ڈرنکس میں موجود گیس پیٹ میں جمع ہو جاتی ہے۔
*قبض (Constipation)*
* نظامِ ہضم سست ہو تو گیس بڑھ جاتی ہے۔
*ذہنی دباؤ (Stress)*
* ذہنی تناؤ بھی معدے کے نظام کو متاثر کرتا ہے۔
علامات (Symptoms)
* پیٹ میں بھاری پن اور اپھارہ
* بار بار ڈکار آنا، ڈکار کے بارے میں اہم طبی معلومات ضرور پڑھیں۔
* پیٹ میں درد یا مروڑ
* گیس کا بار بار اخراج
* بھوک میں کمی
گھریلو علاج (Home Remedies)
سونف (Fennel Seeds)
*کھانے کے بعد آدھا چمچ سونف چبانے سے گیس کم ہوتی ہے۔
اجوائن (Carom Seeds)
*اجوائن میں نمک ملا کر نیم گرم پانی کے ساتھ لیں۔
ادرک (Ginger)
*ادرک کا قہوہ یا چائے ہاضمہ بہتر کرتی ہے۔
* پودینہ (Mint)
پودینے کی چائے یا پانی گیس کے اخراج میں مدد دیتا ہے۔
احتیاطی تدابیر (Prevention Tips)
* آہستہ آہستہ کھانا کھائیں
* زیادہ مصالحہ دار اور تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں
* روزانہ چہل قدمی کریں
* پانی زیادہ پئیں
* کھانے کے فوراً بعد نہ لیٹیں
(لیکن دوپہر کے وقت قیلولہ کرنا نبی پاک @ﷺ کی سنت ہے قلیوہ کے طبی فوائد ضرور پڑھنا)
محفل میں شرمندگی سے کیسے بچیں؟
* گیس بنانے والی غذا سے پہلے ہی پرہیز کریں
* محفل سے پہلے ہلکی غذا استعمال کریں
* اگر ممکن ہو تو واش روم جا کر ریلیف حاصل کریں
* پودینہ یا سونف ساتھ رکھیں
طبی علاج (Medical Treatment)
اگر مسئلہ مسلسل برقرار رہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ بعض اوقات یہ مسئلہ:
*Irritable Bowel Syndrome*
*خراش پذیر آنتوں کا سنڈروم*
یا معدے کی دیگر بیماریوں کی علامت بھی ہو سکتا ہے۔
*اگر آپ کو یہ معلومات مفید لگی ہو تو اسے اپنے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں
اختتامی کلمات
پیٹ میں گیس بننا ایک عام مسئلہ ضرور ہے، مگر اسے نظر انداز کرنا مناسب نہیں۔ چند سادہ احتیاطی تدابیر اور گھریلو علاج اپنا کر اس مسئلے سے کافی حد تک نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ ایک صحت مند نظامِ ہضم نہ صرف جسمانی سکون دیتا ہے بلکہ آپ کی سماجی زندگی کو بھی پُراعتماد بناتا ہے۔
مزید مفید صحت سے متعلق معلومات کے لیے ہمارے بلاگ کو فالو کریں اور اپنی رائے کمنٹس میںضرور دیں !
آپ کی دعاؤں کا طلب گار: حکیم افتخارالحسن رائیونڈی



Comments
Post a Comment