مچھلی کے انڈوں کے حیرت انگیز طبی و غذائی فوائد! fish-eggs-benefits-in-urdu
بیشک بیکری پر مچھلی کے انڈے نہیں ملتے، مگر مچھلی کے انڈے حقیقت میں موجود ہوتے ہیں اور نہایت لذیذ غذا شمار کیے جاتے ہیں۔ بڑی سمندری مچھلیوں کے انڈے عام لوگوں نے شاید ہی کبھی دیکھے ہوں، جبکہ عام مچھلیوں کے پیٹ سے خشخاش کے دانوں جیسے زرد رنگ کے بے شمار انڈےنکلتے ہیں جن پر قدرتی جھلی چڑھی ہوتی ہے۔ بعض علاقوں میں انہیں “آنی” بھی کہا جاتا ہے۔
مچھلی کے انڈوں کے فوائد
Benefits of Fish Eggs
یہ انڈے غذائیت سے بھرپور اور ذائقے دار پکوان تصور کیے جاتے ہیں، مگر افسوس کہ عوام کی بڑی تعداد ان کی افادیت سے ناواقف ہے۔ کراچی سمیت چند ساحلی علاقوں میں بعض ماہر باورچی مچھلی کے انڈوں کو فرائی کرکے نہایت لذیذ ڈش تیار کرتے ہیں، کیونکہ وہ ان کی غذائی اہمیت سے آگاہ ہوتے ہیں۔
اکثر مچھلی فروش جب مچھلی صاف کرتے ہیں تو یہ قیمتی انڈے دیگر آلائشوں کے ساتھ ضائع کر دیتے ہیں، حالانکہ یہ صحت بخش غذا ہیں۔ البتہ بعض تجربہ کار افراد ان کی قدر جانتے ہوئے انہیں الگ محفوظ کر لیتے ہیں۔
لہٰذا اگر آپ مچھلی کے انڈوں کی غذائیت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو مچھلی خریدتے وقت پہلے ہی مچھلی فروش کو بتا دیں کہ مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والے انڈے بھی آپ کو دے دیے جائیں۔
(مچھلی کے انڈوں کے متعلق پوچھے جانے والے سولات اوران کے جواب)
سوال: کیا مچھلی کے انڈے کھانا مفید ہیں؟
جی ہاں، مچھلی کے انڈے پروٹین، اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسمانی صحت کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں۔
سوال : مچھلی کے انڈوں کو کیا کہتے ہیں؟
بعض علاقوں میں مچھلی کے انڈوں کو “آنی” بھی کہا جاتا ہے جبکہ انگریزی میں انہیں
Fish Eggs
یا
کہتے ہیں Roe
سوال : مچھلی کے انڈے کیسے پکائے جاتے ہیں؟
انہیں فرائی، مصالحہ جات کے ساتھ بھون کر یا مختلف سمندری ڈشز میں شامل کرکے پکایا جاتا ہے۔
سوال : کیا مچھلی کے انڈے ہر مچھلی میں ہوتے ہیں؟
صرف مادہ مچھلیوں میں انڈے پائے جاتے ہیں، خاص طور پر افزائش کے موسم میں۔
سوال : مچھلی کے انڈوں میں کون سی غذائیت پائی جاتی ہے؟
ان میں اعلیٰ معیار کا پروٹین، اومیگا 3، کیلشیم، فاسفورس، آئرن اور وٹامن ڈی پائے جاتے ہیں۔
سوال : کیا مچھلی کے انڈے بچوں کے لیے مفید ہیں؟
معتدل مقدار میں استعمال کیے جائیں تو یہ بچوں کی نشوونما اور دماغی صحت کے لیے مفید ہوسکتے ہیں۔
اگر آپ قدرتی غذاؤں، دیسی ٹوٹکوں اور صحت بخش معلومات میں دلچسپی رکھتے ہیں تو بلاگ “افتخارِ حکمت” ضرور وزٹ کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔
اگر یہ معلومات آپ کے لیے مفید رہی ہو تو کمنٹ میں اپنی رائے ضرور دیں۔
(طرح طرح کے مفید معلوماتی حکیمی نُسخے اور مضامین کے لنک نیچے ضرور دیکھنا)
آپ کی دعاؤں کا طلب گار
حکیم افتخارالحسن رائیونڈی

Comments
Post a Comment